//

نیب ترامیم کیس، بانیٔ پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی، سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست مسترد

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت شروع ہو گئی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہو گئے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کررہا ہے۔جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل ہیں۔بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہونے والے بانیٔ پی ٹی آئی نے رائل بلیو کلر کی شرٹ اور ڈارک بلیو کلر کی جینز پہن رکھی ہے۔سماعت کے آغاز پر جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سماعت لائیو نشر کرنے کی حمایت کر دی اور کہا کہ کیس پہلے لائیو چلتا تھا تو اب بھی لائیو چلنا چاہیے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا نے کہا کہ یہ کیس عوامی مفاد اور دلچسپی کا ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیس ٹیکنیکل ہے، اس میں عوامی مفاد کا معاملہ نہیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ پر تھوڑی دیر تک بتاتے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا نے بتایا کہ ہم نے متفرق درخواست دائر کی ہے کہ سماعت براہِ راست دکھائی جائے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ عوامی مفاد کا مقدمہ نہیں، آپ اپنی نشست پر بیٹھ جائیں۔عدالتِ عظمیٰ میں سماعت شروع کرنے سے قبل لائیو اسٹریمنگ سے متعلق ججز کی مشاورت جاری ہے۔

ججز سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کی کارروائی براہِ راست دکھانے (لائیو اسٹریمنگ) کی درخواست مسترد کر دی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ کی درخواست چار ایک کے فیصلے سے مسترد کی گئی، جسٹس اطہر من اللّٰہ نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »