//

ایک سال میں شدید گرمی کے 26 دن کا اضافہ پر رپورٹ شائع کی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے والے ادارے ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ کلائمیٹ سینٹر، ورلڈ ویدر ایٹریبیوشن نیٹ ورک اور غیر منافع بخش تحقیقی تنظیم کلائمیٹ سینٹرل نے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ایک سال میں شدید گرمی کے 26 دن کا اضافہ پر رپورٹ شائع کی ہے

رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ گرمی، موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

رپورٹ میں دنیا بھر موسم کی شدت میں اضافے میں گلوبل وارمنگ کے کردار کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اس تحقیق کے لیے سائنسدانوں نے 1991 سے 2020 کا دورانیہ استعمال کیا تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ اس مدت کے دوران ہر ملک کے لیے 10 فیصد کے اندر کیا درجہ حرارت شمار ہوتا ہے۔

اس کے بعد، انہوں نے 15 مئی 2024 تک گزشتہ 12 ماہ کا جائزہ لیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اس مدت کے دوران درجہ حرارت پہلے کے مقابلے میں کتنا کم یا زیادہ رہا۔

بعد ازاں، انہوں نے اس دوران انتہائی گرم دنوں میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا جائزہ لیا، سائنسدانوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ انسانوں کی وجہ سے ہی موسمیاتی تبدیلی میں اضافہ ہوا اور دنیا کے تقریباً تمام مقامات پر شدید گرمی میں اوسطاً 26 دن کا اضافہ ہوا۔

یورپی یونین کے موسمیاتی مانیٹر کے مطابق، 2023 گرم ترین سال تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 12 مہینوں میں تقریباً 6.3 ارب افراد (عالمی آبادی کا تقریباً 80 فیصد) نے کم از کم 31 شدید گرمی کے دنوں کا تجربہ کیا۔
مجموعی طور پر، انٹارکٹیکا کے علاوہ ہر براعظم کے 90 مختلف ممالک میں 76 شدید گرمی کی لہریں ریکارڈ کی گئیں ہیں

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »