//

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس کے دوران بجلی چلی گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس کے دوران بجلی چلی گئی جس پر انہوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبے میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، دیہی علاقوں میں صرف 2 سے 3 گھنٹے بجلی دے جا رہی ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ کیسکو نے بلوچستان میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، طویل لوڈشیڈنگ سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف سے بات کریں گے، صوبے میں ترقیاتی بجٹ کی شکل ایسی ہے جیسے ریوڑیاں بٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ پلاننگ کے ذریعے ہونا چاہیے، منصوبہ 50 کروڑ کا مختص 2 کروڑ کیے گئے ہیں، کسی کو 7 ارب کسی کو 10 ارب روپے کی اسکیمیں دی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں وفاقی حکومت مدد کرے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اہم اجلاس طلب کیا جس میں تمام متعلقہ وزرا و افسران کو شرکت کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اہم فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »