//

نصیرآباد میں پرانی دشمنی کے باعث فائرنگ، 5افراد جاں بحق، 3زخمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،پولیس کے مطابق پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں عمرانی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی .
گوٹھ علی شیر عمرانی اور گوٹھ زمان خان عمرانی کے رہائشیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے باعث 5افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
علاوہ ازیں نعشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی لایا گیا۔ پولیس نے فائرنگ کی وجہ عمرانی قبیلے کے درمیان پرانی دشمنی کو قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »