//

بلوچستان اور سندھ کے علاقوں سے ایرانی تیل اسمگل ہو کر پشاور تک جا پہنچا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش‌ویب‌:بلوچستان اور سندھ کے کچھ علاقوں میں اسمگل ہوکر آنے والے ایرانی پیٹرول کا استعمال تو ہر کسی کے علم میں تھا لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں بھی ایرانی پیٹرول فروخت ہورہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ پشاور نے ڈھابہ پیٹرول اسٹیشنز )منی پیٹرول پمپس( کے خلاف ایک گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے جو انتظامیہ کے مطابق شہر میں غیر معیاری ایرانی پیٹرول فروخت کرتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے صرف رواں ہفتے کے دوران صرف ایک دن میں 21 ڈھابہ اسٹیشنوں کو سیل کیا اور مشین ضبط کرنے کے ساتھ مالکان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ایرانی پیٹرول کے خلاف آپریشن کا آغاز پختونخوا پیٹرولیم ڈیلرز اینڈ کیرج ایسوسی ایشن کے مطالبے پر کیا ہے۔ایسوسی ایشن نے رواں ہفتے کے آغاز میں ایرانی پیٹرول کی فروخت کے خلاف پیٹرول اسٹیشنز بند کرکے احتجاج کیا۔ اور شہر کے گلی محلوں میں قائم منی پیٹرول پمپس بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔پختونخوا پیٹرولیم ڈیلرز اینڈ کیرج ایسوسی ایشن نے کمشنر پشاور ڈویژن کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کرکے پیٹرول کی سپلائی شروع کی تھی۔ایسویسی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں ہر گلی محلے میں مشین لگا کر پیٹرول فروخت کیا جاتا ہے جس سے کمپنیوں کی بدنامی ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان منی پمپس پر غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ پیٹرول فروخت کیا جاتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں غیر معیاری ایرانی پیٹرول ملتا ہے جو اکثر منی پمپس یا گلی محلے کے دکاندار ہی فروخت کرتے ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ ایرانی تیل کے خلاف آپریشن کے دوران 21 منی پمپس کو سیل کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر غیر معیاری ایرانی پیٹرول فروخت کرتے تھے۔ یہ نہ صرف انجن کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ایسے پمپس کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔پشاور میں ایک پمپ کے مالک کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کھلے عام ایرانی پیٹرول فروخت ہوتا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ منی پمپس والے ایرانی ملاوٹ شدہ پیٹرول فروخت کرتے ہیں۔ گلی محلے کے دکانداروں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جو چاہے فروخت کرتے ہیں۔پشاور کی جی ٹی روڈ پر واقع پمپ کے مالک نے بتایا کہ ایرانی تیل کراچی اور کوئٹہ سے اسمگل ہوکر یہاں تک آتا ہے اور خیبر پختونخوا میں ملاوٹ کرکے فروخت کیا جاتا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ منی پمپس کے مالکان عام پیٹرول ایرانی پیٹرول کے ساتھ ملاتے ہیں اور سرکاری نرخ پر فروخت کرکے منافع کماتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی پیٹرول منی پمپس مالکان کو 70 روپے تک کم قیمت میں پڑتا ہے اور ایک ہزار لیٹر ایرانی پیٹرول میں 500 لیٹر تک عام پیٹرول ملایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے چھوٹے پمپس کی نشاندہی ہوئی ہے جن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور پختونخوا پیٹرولیم ڈیلرز اینڈ کیرج ایسوسی ایشن نے اتفاق کیا ہے کہ تمام پمپس مالکان خود پیٹرول لیبارٹری سے ٹیسٹ کروا کر سرٹیفکیٹ انتظامیہ کو دیں گے تاکہ غیر معیاری اور ایرانی پیٹرول کی فروخت کو روکا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

قوم سمجھتی ہے کون جیل میں بیٹھ کر نفرت کا بیانیہ آگے بڑھا رہا ہے، گورنر سندھ

وش‌ویب‌: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر وزیر اعلیٰ…

وزیراعظم شہبازشریف کا قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت

وش‌ویب‌:‌وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم تاریخ میں ایک ممتاز رہنما کے…

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

وش ویب: وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق…

صدر مملکت کا قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت

وش‌ویب‌:‌ بابائے قوم کی 76 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت…

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کیخلاف استدعا فوری سماعت کیلئے منظور

وش ویب: سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ…

Translate »