//

بس حادثے پر وزیر اعظم سمیت بلوچستان کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار افسوس

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش‌ویب‌: وزیر اعظم شہباز شریف سمیت بلوچستان کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے واشک میں بس حادثے پر اظہار افسوس کیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حادثے پر گہرا افسوس ہوا ہے .انہوں نے ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

دوسری جانب سرفراز بگٹی نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو بذریعہ ایئر ایمبولنس کوئٹہ منتقل کرنے کا حکم دیا،

جبکہ پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان ثنا اللہ زہری نے بیان میں واشک میں مسافر کوچ کو پیش انے والے دلخراش حادثہ کے نتیجے میں انسانی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی بلند درجات کے لئے دعا کی اور لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسی طرح مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور بی این پی کے ضلعی رہنماءکاشف حیدری نے واشک میں بس حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے اور بے گناہ اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر کہا کہ بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس، قاتل شاہراہ نے آج پھر 28 بے گناہ خاندانوں کے چراغ گ±ل کردئیے، جس پر جتنی بھی افسوس کی جائے کم ہے، حکومت کو چاہئے کہ ترجیحی بنیادوں پر زخمیوں کو بہتر علاج کیلئے کوئٹہ منقتل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

جبکہ رکن بلوچستان اسمبلی اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ یہ حادثہ بلوچ قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے جس سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے اور کئی لوگ زخمی ہوچکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جاں بحق افراد کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »