//

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق جائزہ اجلاس

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم صحت اور بہتر سروس ڈلیوری اولین ترجیحات ہوں گی۔ تمام ترقیاتی منصوبوں کی ڈی اے سی ایک ماہ میں مکمل کر لی جائے۔وزیر اعلٰی بلوچستان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر سود مند آن گوئنگ ترقیاتی منصوبوں پر نظر ثانی کرکے دستیاب وسائل اجتماعی عوامی بہبود پر خرچ کئے جائیں۔ ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے پی ایس ڈی پی میں میجر سرجری کی ضرورت ہے۔
بجٹ میں انفرادی منصوبوں اور پسند نہ پسند کے بجائے بلوچستان کے لوگوں کا اجتماعی مفاد سامنے رکھا جائے۔سیاسی مصلحتوں کے قطع نظر عوامی مفاد مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی یہ بھی کہا کہ بجٹ کے ثمرات عام بلوچستانی تک پہنچنا ضروری ہیں۔ غیر ضروری آسامیوں کو اشد ضرورت کی حامل آسامیوں میں کنورٹ کیا جائے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبدالباسط ، سیکرٹری خزانہ بابر خان، چئیرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی نور الحق بلوچ، پرنسیپل سیکرٹری عمران زرکون، اسپیشل سیکرٹری اسفندیار بلوچ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی اور محکمہ خزانہ کے اعلٰی حکام کی بھی شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »