وش ویب: اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران کی جانب سے یوم تکیبر کے حوالے تہنیتی قرارداد منظور ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران کی جانب سے یوم تکیبر کے حوالے تہنیتی قرارداد پیش کی گئی.اس قرار داد کا مٹن تھا کہ 28پاکستان نے مئی 1998ء کو دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام میں پہلی ایمٹی طاقت بننے کااعزاز حاصل کیا.ایٹمی دھماکے سے پاکستانی قوم اور دنیااسلام کا سرفخر سے بلند ہوا.یہ کارنامہ پاک افواج سیاسی قیادت اور سائنس دانوں کی کاوشوں سے ممکن ہوا.ایمٹی دھماکوں سے پاکستان کی علاقائی سالمیت ،آزادی اور خودمختیاری کاتحفظ مکمن ہوا.پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے.
بلوچستان اسمبلی میاں نوازشریف کو ایٹمی دھماکوں کرانے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے . ملک کی سالمیت ، ترقی اور دفاع کے لئے کسی قربانی سےگریز نہیں کریں گے.ملک کی سالمیت اور اداروں کے خلاف کی جانےوالی اندرونی وبیرونی سازشوں کو ناکام بنائیں گے.پوری قوم اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.ملک عزیزکےلئے سیکورٹی فورسز کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں.
جس پر صوبائی وزیرعلی ممد جتک اور میر صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی بنیاد ذوالفقار بھٹو نے رکھی . قراردادمیں ذوالفقارعلی کانام بھی شامل کیاجائے. بلوچستان اسمبلی میں یوم تکیبر کے حوالے تہنیتی قرارداد مشترکہ طورپرمنظور کرلی گئی.