//

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 6 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس نیچے آنا شروع ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 326 پوائنٹس کی کمی سے 75 ہزار 656 کی سطح پر آ گیا ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »