//

ٹی 20 ورلڈکپ پاک بھارت میچ کے دوران انتظامات آئی سی سی دیکھے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاک بھارت میچ کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بننے والے فین پارک کے انتظامات آئی سی سی کی ذمہ داری ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سےآئی سی سی کو صرف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تجویز کیا گیا، میچ دوران راو لپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بننے والے آئی سی سی فین پارک کے انتظامات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ذمہ داری ہوگی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ فین پارک سے متعلق رواں ہفتے آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان میٹنگ ہوگی، آئی سی سی فین پارک کی ٹکٹوں کا فیصلہ پی سی بی کے ساتھ میٹنگ میں کرےگا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو پاک بھارت میچ کی اسکریننگ کے لیے سجایاجائےگا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »