//

رئیسانی قبائل نے خضدار میں حالیہ پریس کانفرنس کی تردید کر دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:رئیسانی قبائل کی جانب سے خضدار پریس کلب میں ہونے والی حالیہ پریس کانفرنس کی تردید کر دی.
تفصیلات کے مطابق جاری کردہ بیان میں عمائدین کا کہنا تھا کہ ہم رئیسانی قبائل کی جانب سے خضدار پریس کلب میں ہونے والی حالیہ پریس کانفرنس کی مکمل تردید کرتے ہیں۔
یہ پریس کانفرنس رئیسانی قبائل کی طرف سے نہیں بلکہ ایک سیاسی پینل کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔
رئیسانی قبائل کے کسی بھی ذمہ دار عمائدین نے اس پریس کانفرنس میں شرکت نہیں کی ہے۔ہم واضح کرتے ہیں کہ پریس کانفرنس میں کونسلر سلطان احمد رئیسانی کے حوالے سے جو بیانات دیے گئے ہیں، ان بیانات کا ہمارے قبائل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ہم رئیسانی قبائل کسی بھی جرم کی حمایت نہیں کرتے۔ چاہے مجرم کا تعلق کسی بھی قبیلے ہو۔
ہمارا موقف ہمیشہ سے قانون اور انصاف کی پاسداری پر مبنی رہا ہے اور رہے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پریس کانفرنس میں ہمارے قبائل کے نام کا غلط استعمال کیا گیا ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، رئیسانی قبائل ہمیشہ سے امن، انصاف قبائلی روایات اور قانون کی پاسداری کے حامی رہے ہیں اور رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »