//

جیکب آباد شہر کے مختلف فیڈرز پر 16 سے 18 گھنٹوں کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا پارہ ہائی کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

جیکب آباد (بشیر بلوچ): جیکب آباد میں ان دنوں سورج کا پارہ ہائی ہے تو بجلی کی بندش نے بھی سر اٹھا رکھا ہے غضب کی گرمی اور گھنٹوں بجلی کی طویل بندش نے لوگوں کو نڈھال کر دیا، عوام کہتے کہ لائٹ نہ ہونے سے دن کو کاروبار نہیں اور رات کو گھر میں سکون نہیں ملتا ہے.

نا دن کو سکون نا رات میں چین بلا کی گرمی میں شہری رل گئے جیکب آباد شہر کے مختلف فیڈرز پر 16 سے 18 گھنٹوں کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا پارہ ہائی کردیا شدید گرمی اور بجلی کی بندش نے لوگوں کو دن میں تارے دکھا دیے، شہری کہتے ہیں کہ بجلی ملتی نہیں بھاری بھرکم بل آسانی سے مل جاتے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں سبایو گڑھی، فرسٹ فیملی لائن، ڈنگر محلہ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سے عوام کا برا حال ہے، گرمی اور بجلی کے ستائے لوگ کہتے ہیں کہ قیامت خیز گرمی اور بجلی کی بندش سے بچنے کیلئے اب نقل مکانی کرنا ہوگی۔
جیکب آباد شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بھی فنی خرابی کے نام پر گھنٹوں بجلی کا بند رہنا معمول ہے۔ستم ظریفی تو یہ ہے کہ شہر میں گھنٹوں بجلی کی بندش کے باوجود انتظامیہ اور منتخب نمائندے لمبی تان کے سوئے ہیں.

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »