//

خضدار شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، صفائی کی ابتر صورتحال

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : خضدارمیں صفائی کا فقدان ، شہر کے سٹی ایریا گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ، میونسپل کارپوریشن صفائی کے دعوے کرتے ہوئے تھکتے نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خضدار شہر میں صفائی کا مکمل فقدان ہے صفائی کے نام پرحکومت کی طرف سے کروڑوں روپئے فنڈز ملتے ہیں، شہر میں صفائی کی صورتحال ابترہے ۔

شہر گندگی اور غلاظت میں تبدیل ہونے لگی ہے ایک طرف شہر میں صفائی کا فقدان ہے دوسری طرف شہر میں صفائی کے نام پربڑے بڑے دعوے کرتے ہیں ۔ خضدار کے ہرگلی محلوں میں کچروں کا ڈھیر بن گیا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کی غفلت اور لاپرواہی کا پول کھل گیا ہے ۔ کچروں کی وجہ سے اہلیاں خضدارشدیدپریشانی میں مبتلاہے ۔

عوامی حلقوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں کچروں گندگی اورغلاظت کا انبار لگا ہوا ہے ۔ شہر میں صفائی کا فقدان ہے گلی اورمحلوں میں کچروں اور نالیوں کی بندش نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویڑن اور دیگراعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدارسٹی کے گلی محلوں میں صفائی سوریج لائن نالیوں کے صفائی اور کچروں کوٹھکانے لگانے کابندوبست کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام گندگی اورغلاظت سے چھٹکاراپائیں۔

Share this:

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »