//

بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم اور ادتیہ دھر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
یامی گوتم اور ان کے شوہر ادتیہ دھر نے انسٹاگرام پرمشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم اپنے بیٹے’ویدا ود‘ کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بے حد پرجوش ہیں، جس نے ہندو مذہب کے خاص کے موقع پر اس دنیا میں آنکھیں کھولیں۔
پوسٹ میں جوڑے نے مداحوں سے بچے کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔
اداکارہ کی پوسٹ میں درج تھا کہ ’ہم والدین بننے کے خوبصورت سفر کا آغاز کر رہے ہیں، بیٹے کے روشن مستقبل کے منتظر ہیں، ہمارا بیٹا بڑا ہوکر اپنے خاندان اور وطن کے لیے فخر کا باعث بنے گا‘۔
واضح رہے کہ اداکارہ یامی گوتم نے جون 2021 میں بھارتی مصنف، ہدایت کار اور نغمہ نگار ادتیا دھر سے شادی کی تھی

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »