//

اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان اٹھ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے انعقاد پر سوالیہ نشان اٹھ گیا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے جناح اسٹیڈیم میں نصب نئی لائٹس کو غیر معیاری قرار دے دیا۔
پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے پی ایس بی کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔
پی ایف ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جناح اسٹیڈیم میں لگائی جانے والی نئی لائٹس بھی فیفا اور اے ایف سی کے معیار کی نہیں، گول پوسٹس کی دونوں جانب بھی روشنی ناکافی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایف ایف نے 3 مئی اور 18 مئی کو گراؤنڈ کا جائزہ لیا تھا، پہلی جائزہ رپورٹ کے بعد پی ایس بی کو آگاہ کیا گیا تھا۔
پی ایف ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اطلاع دینے کے باوجود بھی نشاندہی کیے جانے والے مسائل کا حل نہیں نکالا گیا، اگر لائٹ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو میچ کا انعقاد مشکل ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »