//

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی میانوالی پہنچ گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی میانوالی پہنچ گئے،وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید میجر بابر خان نیازی کی رہائش گاہ میں ان کے اہلخانہ سے تعزيت کی، شہید میجر بابر نیازی کے بیٹے کو سینے سے لگایا۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے ، میجر بابر شہید نے بلوچستان کے عوام کے لئے اپنی جان قربان کی ، میجر بابر شہید کا خون ہمارے بچوں کی حفاظت میں گرا ،

انہوں نے کہا بلوچستان کی عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردوں کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے ، یہ جنگ عوام ، فوج، عدلیہ ، اور انٹیلی جنس اداروں سمیت ہم سب نے لڑنی ہے ، وزیر اعلٰی کا کہنا تھا بلوچستان میں امن بحال کرکے عوام کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے، دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »