وش ویب :بلوچستان کے ضلع کوہستان مری میں ضلعی انتظامیہ نظروں سے اوجھل پٹرول ایک بار پھر سستا لیکن ٹرانسپورٹ مالکان کرائے کم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نوٹس لے کر فوری کاروائی عمل میں لائے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہستان مری میں پٹرول کے ساتھ ساتھ ایرانی تیل میں بھی بڑی کمی آئی ہے لیکن ٹرانسپورٹ مالکان کرائے کم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ کوہلو ٹو رکھنی ،کوہلو ٹو سبی کے کرائے کم نہیں ہوسکے ۔
عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو سے اپیل کی خدارا ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں ۔