//

کوئٹہ میں ایس ایس جی سی کی جانب سے شہریوں کو بھیجے گئے ناجائز اور اضافی گیس بلوں کے خلاف احتتاج

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : بلوچستان کنزیومر سوسائٹی کے زیر اہتمام کویٹہ کی عام عوام کی کثیر تعداد کے ساتھ سوئی گیس کے ناجائز اور اضافی بلوں کے خلاف کویٹہ پریس کلب کے سامنے ایک احتتاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ssgc کی جانب سے بھیجے گئے اضافی بل اٹھا رکھے تھے جبکہ ssgc کے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم ایس ایس جی سی کے ناروا سلوک سے تنگ آچکے ہیں اور ناجائز اضافی گیس بلوں کی وجہ سے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہوتے جارہے ہیں۔ وش نیوز سے بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ ہماری آمدن اتنی نہیں جتنے ہمیں بل بھیجے جارہے ہیں لہٰذا یا تو ہم ڈاکہ مارنے یا پھر خودکشیوں پر مجبور ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ssgc ایک ہفتے کے اندر اندر اضافی بلوں کو منسوخ کرے بصورت دیگر بلوچستان بھر کی عوام گیس بلوں کو جمع نہ کرنے کا اعلان کریگی ۔ اس کے علاؤہ انجمن تاجران اور دیگر سیاسی سماجی تنظیموں سے مل کر پہیئہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرینگے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »