//

لورالائی میں کیمیکل سے تیار کردہ قلفیاں کھانے سے بچے گلے کے امراض میں مبتلا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:لورالائی کےمکل اور زہرےلے رنگ سے تےار ہونے والی قلفےاں کھانے سے بچے گلے اور سانس کی بےمارےوں مےں مبتلا ہونے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق گرمےاں شروع ہوتے ہی اےک بار پھر سے قلفےاں بنانے والوں اور جعلی مشروبات فروخت کرنے والوں نے ڈوےژنل ہےڈ کوارٹر لورالائی مےں ڈےرے ڈال لیے ہےں اور دھڑلے سے کیمیکل ملی اور زہر آلود رنگ والی قلفےاںفروخت کر رہے ہیں

ان قلفے اور جعلی مشروبات کے استعمال سے بچے گلے کی مختلف بےمارےوں مےں مبتلا ہو رہے ہےں ۔ نجی کلےنکس اور ہسپتالوں مےں آنے والاہر دوسرا بچہ گلے کی خطرناک بےماری مےں مبتلا ہوتا ہے لورالائی کے عوامی، سماجی حلقوں نے محکمہ فوڈ بلوچستان اور ضلعی انتظامےہ سے مطالبہ کےا ہے کہ مضر صحت قلفےاں، جعلی مشروبات اور جعلی کوک ڈےو، سپرائےٹ اور دےگر بوتلےں وغےرہ فروخت کرنے والوںکے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »