وش ویب: نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیرِ خزانہ سے ملاقات کی۔
اسحاق ڈار اور چینی وزیرِ خزانہ نے پاک چین مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان ’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘ کا مظہر قرار دیا۔انہوں نے خاص طور پر پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے بزنس ٹو بزنس روابط کے پیش نظر مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان کی معیشت کی مثبت رفتار کا نوٹس لیتے ہوئے چینی وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے مالی استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں چین کی پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔