وش ویب : آئندہ مالی سا ل کے بجٹ میں بینکوں سے نقد رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ 2024-25 کی تیاریاں جاری ہے، بینکوں سے کیش نکلوانے اور 1300 سی سی سے زائد کی امپورٹ گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق اہم تجویر سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز دی، آئندہ بجٹ میں نان فائلرز پر کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.9 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی۔ بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہے۔
ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس مد میں مزید 15 ارب روپے سے زائد جمع کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں غیر ضروری اور لگژری اشیا کی امپورٹ پر ٹیکس بڑھانے اور 1300 سی سی سے زائد کی امپورٹ گاڑیوں پرٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔
بجٹ میں 850 سی سی سے زائد کی تمام نئی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانےکی تجویز دی جبکہ غیر ضروری اور لگژری آئٹمز پر ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ آئندہ بجٹ میں چھٹے شیڈول میں موجود ٹیکس رعایتیں کم کرنے پر بھی غور ہے۔