//

پائیدار امن و امان کے قیام سے معیشت اور سیاست کو مضبوط بنیادیں فراہم کی جا سکتی، گورنر بلوچستان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے امن دشمنوں کے خلاف آپریشن کے دوران میجر بابر خان کے جاں بحق ہونے پر گہرے غم و دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔
پائیدار امن و امان کے قیام سے معیشت اور سیاست کو مضبوط بنیادیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔
گورنر بلوچستان نے قانون نافظ کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ ہر قسم کی امن دشمنی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔
گورنر بلوچستان نے آپریشن میں جاں بحق ہونے والے میجر بابر خان کی مغفرت کیلئے دعا کی اور انکے اہل خانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »