وش ویب:محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے وسطی اضلاع میں رات کو بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جیکب آباد 45، سکھر، سبی، لاڑکانہ، خان پور، خیرپور 44، ملتان اور حیدرآباد میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال میں 40، کراچی، پشاور، مظفر آباد 38، اسلام آباد37، کوئٹہ 33 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔