تربت ( ماجد صمد) : تربت میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس محمدہاشم خان کاکڑ نے دورہ کیا ،ہائی کورٹ سرکٹ بینچ تربت پہنچنے پر پولیس کے دستے نے چیف جسٹس بلوچستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا، بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس روزی خان بڑیچ انکے ہمراہ تھے، چیف جسٹس بلوچستان نے ہائی کورٹ مکران بار،کیچ بارکے عہدیداروں اوررہنماﺅں سے ملاقات کی، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے ہائی کورٹ تربت بنچ کورٹ نمبرون میں مفاد عامہ اوردیگر کیسز کی سماعت کی
ڈینگی وائرس کے بڑھتے کیسزپر شہری کی پٹیشن پرایڈووکیٹ شکیل احمد زامرانی پیش ہوئے، انھوں نے بتایا شہری پریشان ہیں عدالت احکامات جاری کرے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈینگی وائرس خطرناک بیماری ہے، اگر دو مرتبہ ڈینگی وائرس کاٹنے تو انسانی جان جاسکتی ہے، پٹیشن کی روح سے ڈی ایچ او کیچ،چیف آفیسرتربت اورایم ایس ٹیچنگ اسپتال فوری عدالت طلب کیا گیا ، ڈی ایچ او ڈاکٹرابابگربلوچ نے ڈینگی وائرس اور اقدامات پر عدالت کو وضاحت پیش کی، ڈینگی وائرس کومکمل کنٹرول کرنے کیلئے وسائل کی کمی کا سامناہے، ڈاکٹرابابگربلوچ نے مزید بتایا محدود وسائل میں کام کررہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک بجٹ فراہم نہیں کیاجارہاہے،
چیف جسٹس بلوچستان محمد ہاشم کاکڑ نے ڈی ایچ او اورٹیچنگ اسپتال تربت کو فوری مدد کیلئے سیکرٹری صحت اورمتعلقہ حکام کو احکامات جاری کردیئے
جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ نے بلوچستان ہائی کورٹ سرکٹ بینچ تربت کے احاطے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا