یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی خضدار سب کیمپس تربت میں ماڈلز اور پینٹنگ ایگزیبیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلباء و طالبات نے مختلف پینٹنگ اور ماڈلز کے آرٹس نمائش کیلئے رکھے تھے جہاں سوسائٹی کے قیام ، معاشرے میں تعلیم کی اہمیت، اور بینک کاری سمیت پولیس کی معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے سمیت فام ہاؤس کی اہمیت کو اجاگر کیاگیاتھا۔ جس میں اوپن میوزک پرفارمنس بھی پیش کی گئی
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر شعیب احمد نے کہا کہ آرٹ کی تعلیم کو اپنے سماج میں کس طرح عملی جامہ پہنانا ہے ان نمائشوں سے مزید آئیڈیاز ملتی ہیں اور انہوں نے کہا کہ پرفارمنس آرٹ بنیادی طور پر سوسائٹی میں ڈائیلاگ کا آغاز کرتا ہے, سماج میں موجود سیاسی, سماجی یا اقتصادی معاملات کے بارے میں لوگوں میں سوچ و فکر اور بحث مباحثے کا ذریعہ بنتا ہے.
پروگرام میں مختلف اسکول ، کالج کی طلباء و طالبات کے علاؤہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، آرٹ ایگزیبیشن میں آرٹس کے طلبا و طالبات کو داد دی اور ایگزیبیشن کے شرکا نے موقع فراہم کرنے پر ڈائریکٹر شعیب شیران اور ٹیچرز احمد ابن سکینہ اور میڈم شیران آدم کا شکریہ ادا کیا۔