وش ویب: بلوچستان میں گرم اور سرد علاقوں کے اسکولوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے کے گرم اور سرد علاقوں کے اسکولوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے حکومت بلوچستان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سال2024کے بلوچستان کے اسکولوں کی موسم گرما کے تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جسکے مطابق گرم علاقوں کی 77 دنوں کی تعطیلات 15 مئی 2024 سے لے کر 31 جولائی 2024 تک اورسرد علاقوں کی 10 چھٹیاں 22 جولائی 2024 سے لے کر 31 جولائی 2024 تک ہونگے جبکہ یکم اگست 2024کو دوبارہ اسکول کھل جائینگے۔