//

ہ عوام کو تنگ کرنے سلسلہ بند نہیں کیاگیا تو سی پیک کو بند کرکے احتجاج کریں گے ،بارڈر بچاؤ تحریک

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

پنجگور: بارڈر بچاؤ تحریک کے رہنما سعود داد, یونس بلوچ کاروباری شخصیات زبیرایوب ,حاجی شکور رئیس نے پنجگور کے دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر کے کاروبار پر روز کوئی نہ کوئی پابندی عائد کرنا غریب عوام کے معاشی مسائل کو مذید بڑھانا ہے

ضلعی انتظامیہ اتوار کو بارڈر کی بندش کا نوٹفیکشن واپس لیکر گر سب تحصیل کلگ انٹری پوائنٹ کو کھول دیں اور جیرک اور چیدگی میں گاڑیوں کی تعداد مذید بڑھادیں جیرک 450 گاڑیاں جبکہ چیدگی میں گاڑیوں کی تعداد 350 کردی جائے انہوں نے کہا کہ بارڈر پر بلاوجہ عوام کو تنگ کرنے سلسلہ بند نہیں کیاگیا تو سی پیک کو بند کرکے احتجاج کریں گے

انہوں نے کہا کہ پنجگور میں نئے ای ٹیگ کی بازگشت ہے اگر ایسا ہے تو ہم اس کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے اور ڈی سی آفس کا گھیراؤ کرینگے انہوں نے کہا کہ بارڈر کے دونوں اطراف آباد اقوام آپس میں رشتہ دار ہیں ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے مسافروں کے لیے شرائط میں نرمی کرکے شناختی کارڈ کی بنیاد پر لوگ کو آنے جانے کی اجازت دے

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »