//

کوئٹہ کے 80سالہ بزرگ اور ہائیکنگ کا شوق، 1962سے پہاڑ چڑھ رہا ہوں، محمد ایوب

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:کوئٹہ کے بزرگ ہائیکر محمد ایوب ایک ہفتے میں دو سے تین مرتبہ مری آباد میں واقع لمردار پہاڑی پر ہائیکنگ کرتے ہیں، 80برس کی عمر میں وہ گھنٹوں سخت اور تنگ راستوں پر چلتے رہتے ہیں۔
محمد ایوب نے بتایا کہ انہوں نے 1962 سے ہائینگ کا آغاز کیا اور 62 سال بعد بھی وہ اسی جذبے سے پہاڑوں کا رخ کرتے ہیں۔
پہلے زمانے میں اسے سید آباد کہا جاتا تھا، تب میں شاید پندرہ بیس سال کا تھا اب 80 سال کا ہونے والا ہوں، وقت مل جائے تو میں روز یہاں آتا جاتا ہوں۔
محمد ایوب کہتے ہیں دن رات وہ انہی پہاڑوں میں گزارتے ہیں اور میلوں دور سخت اور خطرناک راستوں سے سفر ر ے منزل تک پہنچتے ہیں۔ اگرچہ زیادہ تر سفر وہ اکیلئے ہی کرتے ہیں مگر انہیں دیکھ کر ان کے بیٹے ، پوتے اور محلے کے دوسرے نوجوانوں نے بھی ان کے ساتھ ہائینگ کا آغاز یا ہے۔
محمد ایوب اپنی چھڑی اور بیگ میں ضروری سامان لے کر پہاڑوں میں خوراک کا انتظام خود ہی کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہائیکنگ ایسا شوق ہے، جو انسان ایک دفعہ اس میں پھنس جائے پھر اسے چھوڑ نہیں سکتا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »