//

خضدار، انصاف دلا کر ذاتی زمینوں کو واگزار کرایا جائے، رہائشی عبدالسلام

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : خضداراسماعیل آباد گزگی کے رہائشی عبدالسلام گزگی نے اپنے بچوں کے ہمراہ خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک غریب آدمی ہوں ہمارے چچا کے لڑکا کچھ لینڈمافیا کے کارندوں سے ملکر میرے کھتونی والے پدری میراث پرقبضہ ناجائز جماہواہے اورہمیں زمین پرقبضہ کرنے کی مداخلت کرنے پر ہمیں سنگین دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا میں کچھ مہینے پہلے کاروبار کی نیت سے کسی اور علاقہ گیا اور میرے کزنز نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میری زمین کو فروخت کرنا شروع کر دیاجب مجھے اطلاع ملی تو میں واپس آکر اپنے زمین سے کام رکوادیا تو اس درمیان ایک قبائلی معتبر نے مجھ پررپورٹ دی ، میں نے تمام ثبوتوں کوپیش کیا جبکہ قبائلی معتبر نے فیصلہ کو میرے حق میں دیا اور اس سے قبل میں نے انتظامیہ کو لینڈمافیا کے خلاف بھی درخواستیں دی ہے لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے تمام ثبوتوں اورکھتونی کے باوجود میں چاچازاد بھائی میری ملکیت پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں اورلینڈمافیا کا کردار ادا کررہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا میں نے بچپن سے آج تک اپنی زمینوں کو آباد کیاہے اورکسی نے میری زمین پر مداخلت نہیں کی اب میرے چاچازاد بھائیوں نے لینڈمافیا سے ملکر میرے زمین پرقبضہ کیاہے ۔ انہوں نے کہا الف دین شکیل، احمد علی محمد اوراحمد میرے زمین پر قبضہ جماکرراتوں رات تعمیرات اورپلاٹنگ کرنا شروع کردی ہے میں ایک غریب آدمی ہوں مجھے جھگڑاکرنے کی گنجائش نہیں ہے اور میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہے اورمیرے ساتھ ناجائزہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا میں ڈپٹی کمشنر خضدار عارف خان زرکون، اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑودیگر حکام بالا سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے پدری زمین کا خود معائنہ کریں اور مجھے انصاف دلائیں اور میرے زاتی زمین کو لینٍڈ مافیا قبضے سے فوری واگزار کیاجائے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »