//

وزیرداخلہ ضیاء لانگو اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی قیادت میں اعلی سطح وفد ضلع چمن پہنچ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:اسپیکر اور وزیرداخلہ کا ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس سمیت دیگر افسران نے مہمانوں کا استقبال کیا، اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھیوزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں وفدپاک افغان بارڈ چمن کی صورتحال سے متعلق جائزہ لینے پہنچے.
وزیراعلی بلوچستان نے چمن باڈر سیمت متعلق معاملہ بات چیت کے ذریعے تصفیہ طلب امور حل کرنے کی ہدایت کی تھی حکومتی وفد اور چمن کے قبائلی، سیاسی،مذہبی اور سماجی رہنماوں کا جرگہ جاری ہیجرگے میں چیمبرز آف کامرس،تاجران سول سائٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز بھی موجود ہے جرگہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں جاری ہے .
جرگے میں چمن باڈر،احتجاج اور سیکورٹی سے متعلق صورتحال پر غورجاری قبائلی عمائدین نے چمن صورتحال سے متعلق حکومتی وفد کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم سب نے ملکر اس مسلئے کا حل نکالنا ہوگا ہم اس مسلئے کو سنجیدگی سے حل کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے وزیراعلی بلوچستان کے زیرصدارت چمن باڈر کے معاملے پراہم اجلاس بھی ہوا جس کی ہدایات کی روشنی میں ہم یہاں پر اے ہیں میں یہاں پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لئے یہاں آئے ہیں تاکہ بات چیت سے معاملات کا حل تلاش کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »