//

ماشکیل دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے ساتھ یوٹیلیٹی اسٹور سے بھی محروم ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش‌ویب‌:‌ بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے ساتھ ساتھ یوٹیلیٹی اسٹور سے بھی محروم ہے

تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ اسی ہزار نفوس پر مشتمل علاقہ تمام تر بنیادی انسانی ضروریات سے یکسر محروم ہے جبکہ آج کل کی بڑھتی ہوئی اور آسمان سے باتیں کرنے والی مہنگائی نے غریب اور عام آدمی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے

ماشکیل ملک کا وہ واحد علاقہ ہے جہاں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں ہے ایسے بڑے آبادی پر مشتمل علاقے میں یوٹیلیٹی اسٹور کی اشد ضرورت ہے کیونکہ آسمان سے باتیں کرنے والی مہنگائی سے ریلیف دینے کے حوالے سے یوٹیلیٹی اسٹور کا ہونا انتہائی ضروری ہے

ماشکیل کے سیاسی و سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت و دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑے سرحدی تحصیل میں ہنگامی بنیادوں پر یوٹیلیٹی اسٹور کی منظوری دی جائے تاکہ عام لوگوں کو ریلیف کی فراہمی ممکن ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »