//

وفاقی حکومت مذکورہ شاہراہ پر ہونے والے حادثات کو مد نظر رکھ کر اس پر کام کی رفتار کو تیز کریں

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش‌ویب:کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جہانزیب مینگل، زمرک خان اچکزئی اور نوابزاده زرین مگسی نے حلف اٹها لیا

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے تینوں نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا،

اجلاس مین 2 قرار داد کراچی قومی شاہراه اور 9 مئی واقعہ پیش کی گئی اجلاس میں زاہد علی ریکی نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے اسمبلی میں قرارداد پیش کرتے ہو ئے کہا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ حادثات کا مرکز بن چکا ہے یہ سنگل لائن شاہراہ صوبے کے دس بڑے شہروں سے گزرتی ہے، جو قاتل شاہراہ کے نام سے مشہور ہے، وفاقی حکومت مذکورہ شاہراہ پر ہونے والے حادثات کو مد نظر رکھ کر اس پر کام کی رفتار کو تیز کریں، پچھلے پانچ سال میں اس روڈ کے حوالے قرارداد پیش کرتے رہے مگر عمل نہ ہوسکا، وفاق کی جانب سے وعدے ے باجود اس پر کام سست روی کاشکار ہے، جس طرح کام ہورہا ہے لگتا نہیں کہ دس سال میں کام مکمل کیا جائے گا.

جسے بلوچستان اسمبلی ترقیاتی کام کو تیز کرنے کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »