//

سبی میں بھی سانحہ 9مئی کے حوالے سے بلوچستان پولیس فاؤ نڈیشن سنٹر سبی کی جانب سےشہداء پاک فوج اور پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش‌ویب‌:‌سبی میں بلوچستان پولیس فاؤنڈیشن سبی کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی تھے تقریب میں ڈی ایس پی لیگل نعمت خان، انچارج مس نازیہ نصیرسمیت خواتین اور طالبات بڑی تعداد میں شریک تھے.

تقریب میں ٹریننگ سنٹر کی طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور شہداء پاک فوج اور پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئےتقریب سے ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی ، انچارج مس نازیہ نصیر نے خطاب کرتے ہوئےشہداء پاک فوج اور پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہےپولیس، پاک فوج اور سیکورٹی فورسسز کی قربانیوں کی بدولت امن و امان میں بہتری آئی ہےشہداء پولیس و پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگاتقریب میں شہداء پولیس و پاک فوج کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی تقریب کے اختتام پر طالبات میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »