//

خاران میں ایس پی پولیس کی رہائشگاہ کے قریب دھماکہ اور شدید فائرنگ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:خاران شہر میں ایس پی پولیس کی رہائشگاہ کے قریب یکے بعد دیگر دو دھماکے و شدید فائرنگ ۔
ذرائع کے مطابق خاران ریڈ زون ایریا حساس ادارے کے دفتر کے قریب ڈپٹی کمشنر آفس روڑپر یکے بعد دیگر ے دو دھماکے و شدید فائرنگ ہوئی ۔
دھماکوں اور فائرنگ سے اب تک کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
تاہم نقصانات کا تعین تاحال لگایا جا رہا، واضح رہے جہاں دھماکے اور فائرنگ ہوئی ہیں وہاں سرکاری و حساس اداروں کے دفاتر اور ایس پی خاران پولیس کے رہائشگاہ بھی موجود ہیں ۔
دھماکوں اور فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا.

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »