//

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صادق عمرانی نے 9 مئی کی مذمتی قرار داد پیش کی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جہانزیب مینگل، زمرک خان اچکزئی اور نوابزادہ زرین مگسی نے حلف اٹھایا۔ اجلاس میں 2 قرار داد پیش کی گئی جو کہ کراچی قومی شاہراہ اور 9 مئی کے حوالے سے تھیں۔ جہاں 9 مئی کے حوالے سے صادق عمرانی نے مذمتی قرار داد پیش کی اور مختلف وزراء نے بھی 9 مئی کے واقعے پر مذمت کی.
وزراء کا کہنا تھا کہ یہ دن تا قیامت یوم سیاہ کے طور پر جائے گا۔ یہ ایوان افاج پاکستان پرمکمل اعتماد، یکجہتی اور بھرپور حمایت کے اظہار کرتے ہیں اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 9 مئی 2023 کے منصوبہ سازون اور سہولت کاروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور 9 مئی کے ملزمان کو قرار واقعہ سزا ملنی چاہیئے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »