//

ہمیں سافٹ اسٹیٹ سے ہارڈ اسٹیٹ بننا ہوگا،سرفراز بگٹی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : کوئٹہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پریس کانفرنس کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغانستان سے پاسپورٹ کے بغیر کوئی آمد و رفت نہیں ہوگی، ہمیں سافٹ اسٹیٹ سے ہارڈ اسٹیٹ بننا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے افغانستان سے آنے جانے کےلیے پاسپورٹ کی شرط لازمی قرار دی ہے، چمن میں پاسپورٹ آفس کھول دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہری ملوث پائے گئے ہیں، ہم کسی بھی ملک جاتے ہیں تو پاسپورٹ ضروری ہوتا ہے، افغانستان سے آنے والوں کیلئے بھی پاسپورٹ ضروری ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کچھ لوگ میرے اور انوار الحق کاکڑ کے خلاف گندم کی انکوائری کے خواہشمند ہیں۔اس پر سابق نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ان کے دور میں گندم کا جو فیصلہ ہوا وہ اس کی پوری ذمے داری لیتے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ میں نے گندم معاملہ کبھی صوبوں اور کسی پر نہیں ڈالا، اٹھارویں ترمیم کے بعد گندم کی خریداری کا ڈیٹا صوبے اکٹھا کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں جب فیصلہ ہوا تو میں فوڈ سیکیورٹی وزارت کا انچارج تھا، دراصل قانونی چیز کو غیر قانونی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ سابق نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ملک میں امپورٹ پالیسی ایس آر او قانون کے تحت ہوتی ہے، جو پی ٹی آئی حکومت میں جاری ہوا تھا، اس موضوع پر کوئی صحت مندانہ بحث نہیں کرنا چاہ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »