//

کراچی: آج پارہ 37 ڈگری، محسوس 42 ڈگری ہونے کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش‌ویب‌:‌ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی کا راج ہے، جہاں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے، ہوا میں نمی زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو گی۔

آج شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج گرمی کی شدت 40 تا 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو گی۔کراچی میں مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔شہر میں مطلع مکمل طور پر صاف رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »