//

بسیمہ کا موصلاتی نظام گذشتہ ایک مہینے سے درہم برہم

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

بسیمہ ( ریاض بلوچ): واشک کی تحصیل بسیمہ کے عوام کے لئے مواصلاتی نظام عرصہ دراز سے درد سر بن گیا۔

نیٹ ورک کی سست روی سے صحافی،طلباء و طالبات ،کاروباری حضرات سمیت نیٹ ورک سے منسلک صارفین ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ واحد موبائل نیٹ ورک کمپنی عوام کو سہولت دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ صارفین کو اپنے پیاروں سے بات کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اکثرو بیشتر سنگلز کی لوڈ شیڈنگ اور غیر معیاری کال سے صارفین کے پیکیچز ضائع ہورہے ہیں۔دنیا 6G تک پہنچ چکی ہے لیکن بسیمہ کے صارفین کو فور جی کے نام پر ون جی تک نیٹ کی سہولت نہیں دے رہے ہیں۔

نیٹ کے استعمال سے صارفین بیزار ہوگئے ہیں۔نیٹ کی سست روی اور گھنٹوں سنگلز کے غائب ہونے سے طلباء کو اس جدید دور میں اپنے آن لائن کلاسسز لینے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔بسیمہ شہر سے پندرہ اور بیس کلو میٹر کے فاصلے پر دوسری کمپنی کے دو ٹاورز لگائے گئے ہیں،ٹاورز کی دوری کے سبب اور سنگلز کی رینج کو کم کرنے کی وجہ سے بسیمہ شہر میں اکثر مقامات پر یوفون موبائل نیٹ ورک کام نہیں کرتا۔ بسیمہ کے عوامی حلقوں نے نیٹ ورکز کمپنیوں کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسیمہ شہر کے ایکسچینج میں نصب وائرلیس لوپ کے ٹاور پر نیٹ ورک کا سسٹم نصب کرکے باقی ٹاورز کے رینج کو بڑھا کر عوام کو اس جدید دور میں سہولت فراہم کیا جائے تاکہ کال کے ساتھ ساتھ نیٹ کی بہتر سہولت سے طلباء اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »