//

اب وقت ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو نکال کر ملکی معاشی ضروریات کو پورا کیا جا سکے، صدر مملکت آصف علی زرداری

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کوئٹہ (بلال فیروز) :‌صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سےخطاب کیا، خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ، اب وقت ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو نکال کر ملکی معاشی ضروریات کو پورا کیا جا سکے، بلوچستان کو ترقی و خوشحالی دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلوچستان کو خوشحال و ترقی یافتہ بنا کر استحکام پاکستان کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرینگے، بلوچستان اپنے معدنی وسائل اور طویل ساحلی پٹی کی بدولت خاص اہمیت کا حامل ہے،

انکا مزید کہنا تھا بلوچستان کی بنجر زمینوں کو موثر حکمت عملی کے ذریعے سیراب کر کے زرعی پیداوار میں اضافے کے قابل بنانے کی کوشش کرینگے، انھوں نے مزید کہا دنیا تیزی کیساتھ ترقی کر رہی ہے، بلوچستان کے معدنی وسائل کو جدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے خطاب میں کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں پورے ملک خاص کر بلوچستان کی ترقی اور یہاں کے عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں، بلوچستان کی صوبائی حکومت کو سپورٹ کرینگے کہ وہ یہاں کے عوام کیلئے ترقی کے مواقع پیدا کر سکیں، بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہیے

دوسری جانب وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےعشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان ہمیشہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے دل کے قریب رہا ہے کافی عرصہ بعد ایک صدر مملکت دو روز کے لئے بلوچستان آئے ہیں ، صدر مملکت کا دورہ بلوچستان یہاں کی عوام سے دوستی کا مظہر ہے بحیثیت صدر پہلے دور صدارت میں بھی بلوچستان کے مسائل ہوئے ، بلوچستان سمیت چاروں صوبوں کو اٹھارویں ترمیم میں صوبائی خود مختاری آئین کے ذریعے دی گئی ، بلوچستان کو پارلیمنٹ کے ذریعے سیاسی لیڈر شپ سے حقوق ملے ، بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلی، امن وامان، گورننس کے چیلنجز درپیش ہیں ، سرسبز بلوچستان کے وژن کو آگے بڑھایا جائے گا، بلوچستان کے مسائل سیاسی بات چیت سے حل ہوں گے ، پورے پاکستان میں سیاسی مفاہمت کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے، ایوان صدر سے بلوچستان کو امیدیں وابستہ ہیں

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »