//

ایرانی پیٹرول کی دیگر صوبوں میں اسمگلنگ، بلوچستان میں فی لیٹر نرخ بڑھنے لگے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:ایرانی پیٹرول کی عارضی پابندی کے بعد پھر سے اسمگلنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا.
تفصیلات کے مطابق ہفتہ قبل ایرانی تیل پر باہر صوبہ پابندی لگنے سے مقامی سطح پر ایرانی تیل کی قیمتیں ہر روز کم ہو رہی تھیں جسکا فائدہ بلوچستان کی عوام کو مل رہا تھا صرف ایک ہفتہ پابندی سے ایرانی پیٹرول کی قیمت 250 سے 160 تک پہنچ گئی تھی ۔
لیکن اب برستہ ونگو سندھ کیلئے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں قافلے کی صورت میں سندھ اورپنجاب کیلئے ایرانی تیل کی اسمگلنگ شروع ہوا کر دی گئی .
جس کے باعث ایرانی پیٹرول کے نرخ پھر سے اوپر جانے لگ گئے دو دن پہلے ایرانی پیٹرول فی لیٹر 160 روپے آج 190 تک پہنچ گیا ،اگر پابندی کو مکمل ختم کردیا گیا تو خدشہ ہے 300 روپے لیٹر تک قیمت پہنچ جائے گی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »