//

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:صدر مملکت آصف علی زرداری نکی جانب سے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے جبکہ بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز قوانین میں تبدیلیاں ہیں۔
صدر آصف زرداری نے ترمیمی بل کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔
ترمیمی بل میں سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی 5 دفعات میں ترامیم کی گئی ہیں۔
وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کی 4 دفعات میں ترامیم کی گئی ہیں جبکہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی 8 دفعات میں ترامیم کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی سے 29 اپریل کو منظور ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »