//

خضدار دھماکے میں اموات باعث افسوس ہے، شرپسندوں کی کوئی قوم اور مذہب نہیں، میر شفیق الرحمن مینگل

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی ترجمان کے مطابق جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمٰن مینگل نے خضدار پریس کلب کے صدر اور جمعیت علما اسلام کے نائب امیر مولانا صدیق مینگل کو خضدار میں بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم صحافت کے عالمی دن پر سینئر صحافی کی المناک موت 2008ءسے شروع ہونے والی بے امنی کا تسلسل ہے.
گزشتہ دو دہائیوں سے خضدار شہر میں صحافیوں سمیت اساتذہ، ڈاکٹر اور عام شہریوں کا سفاکیت سے قتل عام کیا جاچکا ہے.
شرپسندوں اور تخریب کاروں کا کسی قوم اور کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، تخریب کاروں نے نہ اسلامی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا ہے اور نہ ہی انسانیت اور بلوچی روایات کا خیال رکھا ہے۔
میر شفیق الرحمٰن مینگل نے اپنے تعزیتی بیان میں مولانا صدیق مینگل اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دو سگے بھائیوں محمد کریم ساسولی اور محمد وارث ساسولی کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العالمین ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے میر شفیق الرحمٰن مینگل نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »