//

ڈالر کی قیمت مزید کم ، اسٹاک مارکیٹ 71 ہزار کی سطح سے نیچے آ گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، انڈیکس 71 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا۔

کاروباری ہفتے کےچوتھے روز کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 71 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکا، 100 انڈیکس 250 پوائنٹس گر کر 70 ہزار 850 پوائنٹس پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 71 ہزار 102 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔

منگل کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »