//

ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میگا ایونٹ کیلئے روہت شرما کو کپتان جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقرر کیا ہے جبکہ کے ایل راہول اور شبمن گِل اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں یشسوی جیسوال کو شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کا صلہ مل گیا، اسی طرح جبکہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے رشبھ پنت بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

بھارت کا ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ:

کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، یشسوی جیسوال، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یوزوندرا چہل، ارشدیپ سنگھ ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔

ریزو کھلاڑیوں میں

شمن گل، رنکو سنگھ، آویش خان اور کے احمد

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »