//

کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آلو کی فی کلو قیمت 70 سے بڑھ کر 80 روپے اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 240 سے بڑھ کر 260 روپے ہو گئی۔

شہر میں توری کی فی کلو قیمت میں 20 روپے جبکہ پھول گوبھی کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد توری اور پھول گوبھی 200، 200 روپے کلو ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سبز مرچ کی فی کلو قیمت 240 سے بڑھ کر 280 روپے اور شلجم کی فی کلو قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں مختلف کوالٹی کی پیاز 170 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »