وش ویب:نوشکی و ڈیرہ بگٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون و بچہ زخمی، متعدد مال مویشی ہلاک ہوگئے.
نوشکی گلنگور کلی مچی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون اور کمسن بچی شدید زخمی ہوگئیں جبکہ چھ سے زائد مال مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دریں اثنا ڈیرہ بگٹی کے علاقے بھیڑ بکریوں کے ریوڑ پہ آسمانی بجلی گرنے سے میر خان بگٹی کی 18 بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔ڈیرہ بگٹی کے علاقے صحبت پور باڈر جروار پل کے نزدیک بھیڑ بکریوں کے ریوڑ پر آسمانی بجلی گرنے سے میر جان بگٹی نامی شخص کی 18 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئی۔