//

محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:سربراہ پشتونخوا عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے گئے.
تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری آئندہ سماعت تک معطل کر دیے گئے ہیں.
محمود خان اچکزئی کی جانب سے وارنٹ کی عدم تعمیل ہوئی جس کے باعث جوڈیشل مجسٹریٹ نائن کی عدالت نے آئندہ سماعت تک وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے، کیس کی آئندہ سماعت 31مئی کو ہو گی۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس میں پولیس کو ہدایت کی گئی تھی کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کر کے 27اپریل کو عدالیت میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »