//

ایف بی آر اور کسٹم انٹیلیجنس کی جانب سے اب تک کوئٹہ سے تاجروں کا کروڑوں روپے مالیت کا سامان غیر قانونی طریقے سے ضبط کیا گیا، انجمن تاجران

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کوئٹہ ( احسن انور): مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس ہوئی.

تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے ایف بی آر اور کسٹم انٹیلیجنس کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم تاجروں کے گوداموں پر چھاپے مار کر وہاں سے سامان اٹھا کر لے جاتے ہیں جبکہ پولیس اہکار مختلف شاہراہوں پر ناکے لگا کر گوداموں سے شہر کے تاجروں کو سامان سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو پکڑ کر تھانے لے جاتے ہیں اور ان سے بھتہ طلب کیا جاتا ہے۔ ایف بی آر اور کسٹم انٹیلیجنس کی جانب سے اب تک کوئٹہ سے تاجروں کا کروڑوں روپے مالیت کا سامان غیر قانونی طریقے سے ضبط کر لیا گیا ہے۔

جو سامان ضبط کیا گیا ہے وہ تاجروں کا قانونی مال ہے جو دیگر صوبوں سے لاکر تاجر گوداموں میں اسٹاک کرتے ہیں لیکن ایف بی آر، کسٹم انٹیلیجنس اور دیگر ادارے بغیر کسی قانونی کاروائی کے سامان اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ جب مرکزی انجمن تاجران اور تاجر کسی انٹیلیجنس آفس اور ایف بی آر جاتے ہیں تو انہیں بتایا جاتا ہے کہ جو سامان اٹھایا گیا ہے اسکے کیسز بنائے گئے ہیں جس کی مرکزی انجمن تاجران بلوچستان سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سامان ضبط کیا گیا جن پر کیسز درج ہوئے اور کیس عدالتوں میں ہونے کے باوجود تاجروں کا کروڑوں روپے کا سامان غیر قانونی طریقے سے نیلام کر دیا گیا۔

کوئٹہ میں ایف بی آر اور کسٹم انٹیلیجنس کی جانب سے تاجروں کا سامان ضبط کئے جانے کے بعد تاجروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور وہ مزید سامان دوسرے صوبوں سے نہیں لا رہے ہیں جس سے کوئٹہ میں اشیاء کی قلت پیدا ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

ٹیکس کی ادائیگی کے بعد خریدا گیا سامان غیر قانونی طریقے سے ضبط کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے جسے مرکزی انجمن تاجران اور کوئٹہ کے تاجر کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔
مرکزی انجمن تاجران بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ایف بی آر ، کسٹم انٹیلیجنس اور دیگر اداروں کو سختی سے پابند کرے کہ اسمگلنگ کے نام پر تاجروں کو بےجا تنگ نہ کریں اور دکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کریں ساتھ ہی مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے اتوار کو سہ پہر 3 بجے صوبے بھر کے پریس کلبز کے سامنے چمن بارڈر پر پاسپورٹ کی شرط عائد کرنے کے خلاف ، شناختی کارڈ اور تذکرہ کے حق میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

بلوچستان میں سیلاب بحالی کیلئے موصول 22 کروڑ میں سے صرف 2 کروڑ ڈالرخرچ ہونے کا انکشاف

وش ویب: بلوچستان میں سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں کی بحالی کے لیے موصول…

ماضی کا لٹل پیرس کوئٹہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوکر رہ گیا

وش ویب: کوئٹہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ٹھیکے پر دینے کے باوجود ماضی…

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کی نوید سنا دی

وش ویب: محکمہ موسمیات نے شہر میں گرمی کی شدت میں کمی کی نوید سنادی۔…

رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے چیف جسٹس کیلئے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیے

وش ویب: نئے چیف جسٹس پاکستان کےلیے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیے گئے۔ ذرائع…

Translate »