پاکستانی اداکارہ حرا خان نے سینئر اداکارہ صبا فیصل کو ان کے بیٹیوں پر بیٹے کو ترجیح دینے والے موقف پر تنقید کا نشانہ بنادیا۔
صبا فیصل حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے ایک ایسا بیان دیا جو متعدد سوشل میڈیا صارفین سمیت حرا خان کو بھی گراں گزرا۔
صبا فیصل نے اپنی بہن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میری چھوٹی بہن اکثر کہتی تھی کہ شکر ہے میرے بیٹے نہیں ہیں، اب ان کی بیٹیوں کی شادی ہوگئی ہے اور وہ اکیلی ہے اس لیے پریشان رہتی ہے، اس لیے میں کہتی ہوں کبھی یہ نہ کہیں کہ شکر میرے بیٹے نہیں، بیٹے کا ہونا ہی ایک بہت بڑا سہارا ہوتا ہے’۔