//

جیکب آباد کے قریب نامعلوم مسلحہ ملزمان نے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کرنے والے تیمارداروں کو لوٹ لیا، متاثرین کا احتجاج، لوٹی گئی رقم اور دیگر سامان کی واپسی کا مطالبہ.

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

جیکب آباد (بشیر‌بلوچ‌): جیکب آبادکے تھانہ مولاداد کی حدود بگٹی واہ کے قریب نامعلوم مسلحہ ملزمان کے بلوچستان کے رہائشیوں کار سواروں کو روک کر 2 لاکھ سے زائد نقدی رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے.

متاثرین نے مولاداد روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کردیا اور پولیس مخالف نعرے بلند کیے.

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو علاج کیلئے لاڑکانہ لے جارہے تھے کہ ملزمان نے راستے میں روک لوٹ لیا اور فرار ہوگئے امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہونے سے عوام ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں عوام کے جان و مال حفاظت اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے پولیس اقدامات اٹھانے سے قاصر ہے دو گھنٹوں تک جاری رہنے والا احتجاج پولیس کی یقینی دہانی کے بعد ختم کر کے مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »